کیا قبر میں شیطان آسکتا ہے؟
سوال
کیا مرنے کے بعد قبر میں شیطان آ سکتا ہے؟
جواب
تلاش وجستجو کے بعد قبر میں شیطان کی آمد کے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی معتبر روایت نہیں ملی، اور کسی معتبر روایت کے بغیر یہ عقیدہ رکھنا درست نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144107200426
تاریخ07-03-2020

