بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

شیطان کے قبر میں آنے کی حقیقت

سوال

 کیا قبر میں شیطان آ سکتا ہے ?

جواب

شیطان اور انسان کا واسطہ زندگی تک کا ہے، کیوں کہ شیطان موت سے پہلے پہلے انسان کو بہکاکر اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کروانے کے درپے رہتا ہے، موت کے بعد انسان مکلف نہیں رہتا؛ اس لیے موت کے بعد شیطان کا انسان سے کوئی سرو کار نہیں رہتا ہے،  قرآن و حدیث سے بھی قبر میں شیطان کے آنے کا کوئی ثبوت نہیں ملتا ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144107200414
تاریخ06-03-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں