بیماری کی وجہ سے روزہ نہ رکھنے کی صورت میں قضا کا حکم
سوال
بوجہ علالت کوئی روزہ نہیں رکھ پایا وہ اس کی قضا رکھے گا؟
جواب
اگر بیماری کی وجہ سے رمضان کا روزہ چھوٹ جائے تو رمضان کے بعد جب روزہ رکھنے پر قادر ہو ، اس روزہ کی صرف قضا کرنا لازم ہوگا، کفارہ لازم نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144107200392
تاریخ06-03-2020

