جنتی خواتین کو جنت میں کیا ملے گا؟
سوال
جو عورتیں جنتی ہوں گی ان کو دنیا جیسی جسمانی ضرورت محسوس ہوگی؟ اور ان کے لیے کیا انعامات ہوں گے؟ مردوں جیسی حوریں میسر ہوں گی؟ مردوں کو جسمانی ضرورت کیا جنت میں بھی ہو گی؟
جواب
جنت میں جانے والے مرد و عورتوں کو پراگندہ خیالات و خواہشات سے پاک کردیا جائے گا، اور تلذز کے حصول کے تمام حلال اسباب نہ صرف میسر ہوں گے، بلکہ انہیں اس کی خواہش بھی ہوگی، جنتی خواتین اپنے شوہروں کے ساتھ ہوں گی، اور اپنے شوہروں کی حوروں کی سردارنیاں ہوں گی، تاہم انہیں جنت میں متعدد شوہر میسر نہ ہوں گے، اور جو عورت شادی سے پہلے وفات پاجائے اسے جنت میں اختیار دیا جائے گا کہ جس جنتی مرد کو پسند کرلے، اسی سے اس کا نکاح ہوجائے گا، اور اسی کے ساتھ وہ ساری زندگی بتائے گی، یا اللہ پاک اپنی قدرت سے جنت میں ان کے لیے جنتی مرد پیدا فرمادیں گے جن کے ساتھ وہ ہمیشہ رہیں گی، جیسے مردوں کے لیے حوریں ہوں گی۔
تفصیل کے لیے درج ذیل فتوی دیکھئے:
https://www.banuri.edu.pk/readquestion/نیک-عورتوں-کو-جنت-میں-حوروں-کے-بدلے-کیا-ملے-گا/29-07-2018
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

