بھتیجے کی بیوہ، بھابھی کی بیٹی، سوتیلی ماں کی سابق شوہر سے بیٹی سے نکاح کا حکم
سوال
1.کیا چچا اپنے بھتیجے کی بیوہ سے نکاح کر سکتا ہے؟
2 ۔ کیاحقیقی بھائی اپنے بھائی کی بیوی کی بیٹی (جو کہ شوہر اول سےہے) سے نکاح کرسکتا ہے؟
3۔ کیا حقیقی بیٹا اپنی سوتیلی ماں کی بیٹی(جوکہ شوہر اول سے ہے) نکاح کرسکتا ہے؟
جواب
1۔2۔3۔ بصورتِ مسئولہ مذکورہ تینوں رشتوں سے نکاح کی شرعاً اجازت ہے، بشرطیکہ حرمت کی کوئی اور وجہ نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144107200385
تاریخ05-03-2020

