کلر لینس لگانے کاحکم
سوال
ازروۓ شریعت کلر لنز colour lens کا کیا حکم ہے، اس کے استعمال میں گناہ ہے یا نہیں؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں اگر دھوکا دینا یا دکھلاوا مقصود نہ ہو تو ضرورت یا زینت کے لیےکلر لینس کا استعمال جائز ہے، تاہم مقصد اگر صرف زینت ہے تو خواتین کے لیے ایسے مقامات پر جہاں اجنبی مردوں کا سامنا ہو اس کا استعمال جائز نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144107200380
تاریخ05-03-2020

