بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عقیقہ کا ساتواں دن جمعہ ہونے کی صورت میں جمعہ کی رات عقیقہ کرنا

سوال

اگرعقیقہ کاوقت یعنی ساتواں دن(مثلاً)جمعہ کومکمل ہوتاہو تو کیارات کو یعنی جمعہ کی رات کوبکری ذبح کرناجائزہے؟

جواب

حج کے علاوہ دیگر اَحکامِ شرع میں رات کا تعلق آنے والے دن کے ساتھ ہوتا ہے،  یعنی پہلے رات ہوتی ہے اور اس کے بعد دن آتا ہے، لہذا جمعرات کی مغرب کے بعد جو رات ہے وہ شبِ جمعہ ہے،  اس لیے اگر بچہ کی ولادت ہفتہ کے دن ہوئی ہو تو اس کا پیدائش کے حساب سے ساتواں دن جمعہ ہوگا، تو جمعہ کی رات یعنی جو جمعرات کے دن کے بعد ہوتی ہے اس میں عقیقہ کرلیا جائے تو ساتویں دن کی فضیلت حاصل ہوجائے گی۔ اگر آپ کی مراد  جمعہ کی رات سے جمعہ کے دن کے بعد آنے والی رات ہو تو وہ  ہفتہ کی رات شمار ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144107200365
تاریخ05-03-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں