بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

وضو کے فرائض کون سے ہیں؟

سوال

فرائضِ وضو کتنے ہیں اور کیا کیا؟

جواب

وضو  کے چار فرض ہیں،  یعنی  وضو  میں چار کام لازم ہیں:

1- پورا چہرہ ایک مرتبہ دھونا۔(پیشانی کے بالوں سے ٹھوڑی کے نیچے تک، ایک کان کی لو سے دوسرے کان کی لو تک)

2- دونوں ہاتھ کہنیوں سمیت دھونا۔

3- چوتھائی سر کا مسح کرنا۔

4- دونوں پاؤں ٹخنوں سمیت دھونا۔

قال الله تعالى: 

{يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ ...الآیة} [المائدة: 6]
ترجمہ:  اے ایمان والو : جب تم نماز کے لیے کھڑے ہونے لگو  (اور تم بے وضو ہو) تو اپنے چہرے اور ہاتھوں کو کہنیوں تک دھولیا کرو ، اور اپنے سروں کا مسح کیا کرو ،اور اپنے پاؤں بھی دھولیا کرو۔‘‘

"ففرض الطهارة غسل الأعضاء الثلاثة ومسح الرأس كذلك بهذا النص".(الهدایة) فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144107200350
تاریخ05-03-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں