کمپنی سے آمد و رفت پر ملنے والی رقم کا حکم
سوال
میں ایک کمپنی میں چاکری کرتاہوں ،کمپنی کے مالک مجھے راہ خرچ روزانہ 50 روپیہ دیتے ہیں، لیکن پیدل جاتا ہوں اور مالک کی طرف سے دیا ہوا روپیہ لے لیتا ہوں، کیا یہ طریقہ میرے لیے جائز ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ ادارہ روزانہ 50 روپے آمد و رفت کے نام پر جاری کرتا ہو، اور سواری پر آنے کے ساتھ مشروط نہ کیا ہو تو ایسی صورت میں آپ کے لیے رکھنا جائز ہوگا، البتہ اگر سواری پر آنے کے ساتھ مشروط کیاہو، اور اسی کا کرایہ دیتا ہو، (یعنی اگر معلوم ہوجائے کہ ملازم سواری استعمال نہیں کرتا تو اُسے یہ الاؤنس نہیں دیا جاتا) تو سواری کے نام پر ملنے والا کرایہ وصول کرنا جائز نہ ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

