بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مرد کے لیے چاندی کی انگوٹھی اور گلے میں چین پہننے کا حکم

سوال

مرد کتنے گرام چاندنی کی انگوٹھی استعمال کرسکتا ہے ؟اور کیا چاندی  کی چین گلے میں پہن سکتا ہے؟

جواب

مردوں کے لیے ایک مثقال (ساڑھے چار ماشے  یعنی۴گرام،۳۷۴ملی گرام (4.374 gm) سے کم  وزن کی  چاندی کی انگوٹھی پہننا جائز ہے، البتہ عام آدمی کے لیے چاندی کی  انگوٹھی بھی  نہ پہننا بہتر اور افضل ہے۔

باقی مرد کے لیے  چاندی کے علاوہ کسی اور دھات کی انگوٹھی پہننا جائز نہیں ہے،  ایک حدیثِ مبارکہ میں ہے:  ایک  شخص نے دریافت کیاکہ یارسول اللہ! میں کس دھات کی انگوٹھی پہنوں؟تو آپ نے فرمایا: چاندی کی، مگر ایک مثقال تک اس کا وزن نہ پہنچے۔

نیز  مرد کے لیے چاندی کی (مذکورہ مقدار وزن کی) انگوٹھی کے علاوہ کسی بھی طرح کا زیور پہننا جائز نہیں ہے، خواہ وہ چاندی کی چین ہو یا کچھ اور۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 358):

"(ولايتحلى) الرجل (بذهب وفضة)  مطلقاً، (إلا بخاتم ومنطقة وجلية سيف منها) أي الفضة ... (ولايتختم) إلا بالفضة؛ لحصول الاستغناء بها، فيحرم (بغيرها كحجر) ... ولايزيده على مثقال"۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144107200335
تاریخ05-03-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں