بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

رمضان المبارک میں نکاح کرنا

سوال

رمضان مبارک میں نکاح کرنے کی فضیلت اور ثواب بتادیجیے!

جواب

شریعتِ  مطہرہ میں نکاح کے لیے کوئی خاص وقت یا کسی خاص دن کی قید نہیں ہے اور نہ کسی دن نکاح کرنا منع ہے، بلکہ سال بھر میں ہر وقت نکاح کیا جاسکتا ہے، لہذا رمضان المبارک میں بھی دن اور رات کسی بھی وقت نکاح کرنا جائز ہے، البتہ دن میں روزہ کی حالت میں ازدواجی تعلق قائم کرنا جائز نہیں ہے،  باقی رمضان المبارک میں نکاح کرنے سے متعلق کسی خاص فضیلت کا منقول ہونا ہمیں نہیں مل سکا۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144107200334
تاریخ05-03-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں