بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

فجر اور عشاء کے اوقات میں زوایہ شمس 18 ڈگری زیر افق والے نقشوں پر عمل کیا جائے یا 15 ڈگری والوں پر؟

سوال

ہمارے علاقے میں اوقاتِ صلاۃ کے دو قسم کے  نقشے  چل رہے ہیں،  تحقیق سے معلوم ہوا کہ ایک میں وقتِ فجر و عشاء کے لیے زاویۂ  شمس 18 ڈگری زیرِ افق لیا گیا ہے اور دوسرے میں 15 ڈگری، لہٰذا ہماری اس مشکل کا حل نکالیے اور تفصیلاً بیان فرمائیے کہ ہم کون سے  نقشے پر عمل کریں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں جن نقشوں میں زاویۂ  شمس 18 ڈگری زیرِ  افق کو مدار بنایا گیا ہے وہ درست ہیں،  یہ جمہور علماءِ  کرام کا قول ہے اور مفتی بہ ہے۔

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کا فتویٰ ملاحظہ فرمائیں:

صبح صادق کے تحقق میں جمہور کے قول ١٨ درجہ زیر افق پر عمل کیا جائے

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144107200320
تاریخ04-03-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں