آیت سجدہ پر امام سجدہ کرنا بھول جائے تو مقتدی لقمہ دے سکتا ہے
سوال
آپ کے فتوی نمبر : 144107200243 کے سلسلہ میں ایک وضاحت مطلوب ہے۔
امام کو سجدہ تلاوت یاد نہ آئے تو مقتدی کیسے لقمہ دے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں آیتِ سجدہ پڑھنے کے باوجود اگر امام سجدہ نہ کرے تو مقتدی بطورِ لقمہ ’’الله أکبر‘‘ کہہ سکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144107200316
تاریخ04-03-2020

