بینکوں میں حج درخواست جمع کروانا
سوال
کیا اسلامی بینکوں کے علاوہ دیگر بینکوں میں حج درخواست جمع کروائی جا سکتی ہے؟
جواب
سرکاری حج اسکیم میں حصہ لینے کا عوام کے لیے واحد ذریعہ یہ ہی ہے کہ بینک میں حج درخواست جمع کروائی جائے؛ اس لیے مروجہ اسلامی اور غیر اسلامی بینکوں میں حج درخواست جمع کروائی جا سکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144107200283
تاریخ03-03-2020

