بکرا ذبح کرکے اس کا گوشت پرندوں کو کھلانا
سوال
بکرا حلال کر کے اس کا گوشت چیل اور کوے کو کھلانا جائز ہے?
جواب
بکرا ذبح کرکے اس کا گوشت پرندوں کو کھلانا جائز ہے، لیکن اس سے کہیں زیادہ بہتر ہے کہ اس کا گوشت غریب، نادار اور ضرورت مند انسانوں کو کھلایا جائے، اس میں زیادہ ثواب ہے، البتہ جو چربی کھانے کے قابل نہ ہو، یا انتڑیاں اور چھیچھڑے وغیرہ پرندوں کو کھلادی جائیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144107200265
تاریخ03-03-2020

