بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

شوہر سے علیحدہ رہنے کی صورت میں طلاق کے بعد عدت کا حکم

سوال

عورت گزشتہ ایک سال سے اپنی ماں کے گھر پر ہے، مگر ابھی اس کو شوہر نے طلاق دے دی ہے، تو کیا اب یہ عورت عدت گزارےگی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں جس وقت شوہر نے طلاق دی اس وقت سے مطلقہ عورت پر عدت گزارنا لازم ہے، اور حمل نہ ہونے کی صورت میں مطلقہ عورت کی عدت مکمل تین ماہواریاں ہے،  طلاق سے پہلے شوہر سےعلیحدہ  رہنے  کی وجہ سے عدت کا حکم ختم نہیں ہوتا، بلکہ طلاق کے وقت سے عدت کی ابتدا ہوتی ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144107200262
تاریخ02-03-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں