بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کچرا پھینکنے والی بڑھیا کا قصہ

سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں!

ہم نے خطیبوں کو ایک واقعہ اکثر کہتے ہوئے سنا ہے کہ ایک عورت آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر کوڑا کرکٹ پھینکتی تھی،  جب وہ بیمار ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی عیادت کے لیے گئے تو وہ مسلمان ہوگئی، کیا یہ واقعی کوئی حدیث ہے؟  حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں!

جواب

تلاشِ  بسیار کے باوجود یہ واقعہ ہمیں کسی معتبر کتاب میں نہیں ملا؛  لہذا اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کر کے ذکر کرنا درست نہیں ہے ۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144107200241
تاریخ02-03-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں