مسجد میں LCD (یا پروجیکٹر) لگاکر پروگرام دکھانے کا حکم
سوال
مسجد میں lcd لگاکر پروگرام دکھانے کا شرعی حکم کیا ہے؟
جواب
مسجد میں LCD لگاکر جان دار کی تصویر والے پروگرام دکھانا جائز نہیں ہے، البتہ اگر حج و عمرہ کی تربیتی کلاسیں یا کسی اور درس کے لیے پروجیکٹر کی ضرورت ہو تو مسجد میں پروجیکٹر (LCD) لگا کر اسباق سمجھانے کی گنجائش ہوگی، بشرطیکہ اس LCD پر کسی جان دار کی تصویر یا کوئی بھی غیر شرعی چیز یا بات نہ دکھائی جائے اور مسجد کے ادب و احترام کا مکمل خیال رکھا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

