خواب میں رسول اللہ ﷺ کی شادی دیکھنا
سوال
ایک شادی شدہ عورت نے خواب میں دیکھا ہے کہ ایک لڑکی مدرسے سے آتی ہے اور دوسری لڑکی سے کہتی ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ والہ و سلم نے شادی کی ہے، خواب دیکھنے والی کہتی ہے کہ میں اس سے کہتی ہوں کہ استغفار کرو، ایسا نہ کہو، وہ کہتی ہے کہ آخری زمانے میں محمد صلی اللہ علیہ والہ و سلم شادی کریں گے!
جواب
آخری زمانے میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کو ایک بار پھر غلبہ ہوگا جس سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روح خوش ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

