بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ہادی نام رکھنا

سوال

میرے بیٹے کا پورا نام ’’شیخ ہادی مسعود‘‘ ہے، یہ کیسانام ہے؟ کیا عبد الہادی ہوسکتا ہے؟

جواب

’’ہادی‘‘  اللہ تعالی کے صفاتی ناموں میں سے ہے،  اس کا معنی ہے "ہدایت دینے والی ذات"،  لہذا ’’عبد الهادی‘‘ کا معنی ہوا "ہدایت دینے والی ذات کا بندہ" یہ نام رکھنا درست بھی ہے اور اچھا بھی ہے۔ نیز ’’ہادی‘‘ نام رکھنا  (یعنی ’’عبد‘‘  کے بغیر ) بھی  درست ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144107200214
تاریخ01-03-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں