نماز کے بعد جسم پر دم
سوال
کیا ہر نماز کے بعد جسم پہ دم کرنا صحیح ہے؟
جواب
جسم پر دم کرنا نبی کریمﷺ سے مختلف اوقات میں ثابت ہے، (مثلاً: رات کو سوتے وقت)، البتہ خاص نماز کے بعد مسنون اعمال میں جسم پر دم کرنا ثابت نہیں ہے، اس لیے اگر کوئی یہ عمل نماز کے بعد مسنون اور لازم سمجھے بغیر کرلے تو اس میں حرج نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144107200203
تاریخ01-03-2020

