میراث کی زمین میں اگلا حصہ (فرنٹ سائڈ) کسے دیاجائے؟
سوال
مورثہ زمین میں چار بیٹی اور ایک بیٹا مشترک ہیں اس زمین کو کس کو آگے کا حصہ اور کس کو پیچھے کا حصہ دیں جب کہ آگے پیچھے ہر ایک آگے کا حصہ مانگ رہے ہیں؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں اولاً کوشش کی جائے کہ باہمی رضامندی سے زمین کی تقسیم ہوجائے؛ تاہم اگر باہمی تقسیم نہ ہو تو زمین اس طرح تقسیم کی جا ئے کہ ہر ایک کا کچھ حصہ اگلی زمین میں آئے، اگر اس طرح کرنے سے زمین قابلِ انتفاع نہیں رہتی تو کل زمین کی قیمت لگا کر قیمت کے حساب سے تقسیم کردی جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

