کیا زنا سے سچی توبہ کرنے کے بعد بھی قرض ہے
سوال
کیا زنا کرکے سچے دل سے توبہ کرلینے کے بعد بھی زنا قرض ہوتا ہے؟
جواب
یہ حدیث نہیں ہے کہ زنا قرض ہے ، بلکہ بعض اکابر کے اشعار میں اس کا تذکرہ ہے ، اور رہی بات کہ توبہ کے بعد بھی قرض ہوگا تو ظاہر سی بات ہے کہ توبہ تمام گناہوں کو مٹا دیتا ہے ، اس کے بعد اس کا حکم نہیں لگتا ہے ، یہ اس شخص کے بارے میں ہے جو زنا کرتا رہتا ہے ۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144107200198
تاریخ01-03-2020

