امانت کی رقم کو ذاتی استعمال میں لاکر مقررہ وقت پر ادا کردینا
سوال
اگر کوئی امانت رکھوائے اور رکھنے والا اس کو استعمال کرکے بوقتِ ضرورت صحیح اور مکمل ادا کردے ، اس میں کوئی حرج تو نہیں؟
جواب
امانت کی رقم کا مالک کی اجازت کے بغیر ذاتی استعمال میں لانا امانت میں خیانت اور ناجائز ہے، البتہ مالک کی اجازت سے اس کو استعمال کیا جاسکتا ہے، اور امانت کی رقم اگر استعمال کرلی تو یہ امانت کے حکم سے نکل جائے گی، اور مضمون ہوجائے گی، یعنی اگر ہلاک ہوگئی تو پھر اس کا ضمان لازم آئے گا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

