قرآن والے موبائل پر بیٹھنا یا اسے زمین پر رکھنا
سوال
موبائل میں قرآنِ پاک ڈاؤن لوڈ ہے اور اس کو بچے زمین پر بھی رکھتے ہیں اور اکثر پاؤں کے نیچے دیتے ہیں یا نیچے پڑا ہو تو کوئی بچہ یا بڑا غلطی سے یا جان بوجھ کر بیٹھ جائے تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟
جواب
سوال میں ذکر کی گئی صورتوں میں موبائل اسکرین پر قرآن ڈسپلے ہونے کی صورت میں قرآنِ پاک کی بے ادبی ہوگی، بصورتِ دیگر ان کاموں سے قرآنِ پاک کی بے ادبی نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144107200159
تاریخ28-02-2020

