بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جُمادى الأولى 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ایک شخص ایک وقت میں کتنی عورتوں کو سفر حج پر لے جاسکتا ہے؟

سوال

ایک آدمی ایک وقت میں کتنی عورتوں کو اپنے ساتھ حج کروانے کے لیے لے جاسکتا ہے ؟

جواب

ایک شخص ایک وقت میں جتنی بھی محرم عورتوں کو اپنے ساتھ حج پر لے جانا چاہے لے جا سکتا ہے، شرعاً اور (بظاہر اب تک) قانوناً (بھی) اس کی کوئی حد  مقرر نہیں ہے۔ لیکن کسی بھی ایسی عورت کو اپنے ساتھ سفر حج پر نہیں لے کر جاسکتا ہے جو اس کی محرم نہ ہو ۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144107200129
تاریخ28-02-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں