عمرے کے فرائض
سوال
عمرہ کے فرائض کتنے ہیں اور کون سے ہیں؟
جواب
عمرہ میں احرام باندھنا اور طواف کرنا فرض ہے، جب کہ سعی کرنا اورحلق (سر منڈوانا) یا( کم ازکم چوتھائی سر ، ایک پورے کے برابر) بال چھوٹے کرانا واجب ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144107200126
تاریخ28-02-2020

