قرآنِ مجید لٹکا کر باری باری چومنا
سوال
بعض علاقوں میں یہ رواج عام ہے کہ لوگ قرآن پاک لٹکا کر باری باری چومتے ہیں، اسلام میں اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
جواب
قرآنِ مجید کا نسخہ لٹکانے کی کیا کیفیت ہوتی ہے؟ سائل نے یہ وضاحت نہیں کی، تاہم ظاہر یہی ہے کہ مصحف کو لٹکانا اس کے اَدب کے خلاف ہے، نیز اگر اس عمل کو ثواب سمجھ کر کیا جارہاہو اور اس کا التزام بھی ہو تو یہ عمل بدعت واجب الترک ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144107200120
تاریخ28-02-2020

