گرے ہوئے پھل جلانے کے کام میں لانا
سوال
ہمارے علاقےمیں سردی کی وجہ سے امرود پودے سے گر گئے ہیں تو کیا اس گرے ہوئے امرود پر آگ جلانا ٹھیک ہے یا نہیں؟
جواب
اگر وہ گرے ہوئے امرود کھانے کے قابل نہ ہوں تو جلانے کے کام میں استعمال کیے جاسکتے ہیں، اگر وہ کھانے کے قابل ہیں تو انہیں جلانا نعمت کا ضیاع اور اسراف ہوگا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144107200118
تاریخ28-02-2020

