وزٹ ویزہ پر حج اور عمرہ کرنا
سوال
اگر حج یا عمرہ VISIT VISA پر کیا جائے تو اس کا کیا حکم ہے حج اگر فرض ہو؟
جواب
وزٹ ویزا پر حج کرنے میں شرعی نکتہ نظر سے مضائقہ نہیں، البتہ چوں کہ حکومتِ سعودیہ کی جانب سے اس ویزہ پر حج کی پابندی ہے، اور پکڑے جانے کی صورت میں عزت خطرے میں ہوتی ہے؛ اس وجہ سے وزٹ ویزا پر حج کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے، تاہم اگر کوئی اس ویزے پر حج کرلے تو حج ادا ہوجائے گا، باقی عمرہ کرنے میں شرعاً کوئی مضائقہ نہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144107200113
تاریخ27-02-2020

