محمد موحد نام رکھنے کا حکم
سوال
’’محمد موحد‘‘ نام رکھنا ٹھیک ہے یا ’’موحد علی‘‘ نام رکھنا صحیح ہے؟
جواب
’’مُوَحِّد‘‘ کا معنی ہے: مؤمن، عقیدۂ توحید کا قائل شخص، اور لفظِ ’’محمد‘‘ ناموں کے شروع میں برکت کے لیے لگایا جاتا ہے، لہذا ’’محمد موحد‘‘ نام رکھنا جائز ہے۔ تاہم ’’موحد علی‘‘ نام نہ رکھا جائے۔فقط وللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144107200108
تاریخ27-02-2020

