بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا جمعہ کے دن حیض ختم ہونےسے عورت پاک نہیں ہوتی؟

سوال

اگر  حیض  جمعہ  کے  دن ختم ہو جائے تو  کیا عورت اسی  دن غسل کر کے  پاک ہو سکتی ہے ؟ کیوں کہ  سننے میں آیا ہے جمعہ کے دن عورت پاک نہیں ہوتی۔ 

جواب

سنی سنائی باتوں پر عمل نہیں کرنا چاہیے، بلکہ مسئلہ کی تحقیق کا مزاج بنانا چاہیے،  عوام میں بہت سی بے بنیاد باتیں مشہور ہوجاتی ہیں۔ مسئلہ  یہ  ہے کہ جمعہ کے دن یا کسی بھی دن حیض ختم ہو تو غسل کے بعد عورت پاک ہوجاتی ہے۔  فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144107200102
تاریخ27-02-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں