کپڑے پر مذی لگی ہو اس حالت میں تلاوت کرنے کا حکم
سوال
کپڑے پر مذی لگی ہو تو صرف وضو کرکے قرآنِ پاک کی تلاوت کر سکتے ہیں؟اور قرآنِ پاک کو دیکھ کر؟
جواب
قرآنِ پاک کی تلاوت کرتے وقت اس بات کا اہتمام کرنا چاہیے کہ کپڑے اور بدن پاک ہوں، اگر قرآن پاک کی تلاوت ایسی حالت میں کی جائے کہ کپڑوں پر کچھ نجاست لگی ہو تو ایسا کرنا تلاوتِ کلامِ پاک کے آداب کے خلاف ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144107200057
تاریخ26-02-2020

