بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 ربیع الثانی 1448ھ 08 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

خواتین کے پاجامے بیچنا

سوال

ہماری ریڈی میڈ(تیار) کپڑوں کی دکان ہے، خواتین کے پاجامے (tayes) بیچنا کیسا ہے؟

جواب

            خواتین کے  وہ پاجامے  بیچنا شرعاً درست نہیں جو چست اور تنگ ہوں  یا جس سے جسم کی ہیئت اور اعضاء کی ساخت نظر آتی ہو، لیکن اگر پاجامے کھلے ہوں جس سے جسم کی ہیئت اور اعضا  کی ساخت نظر نہیں آتی ہو (اور کسی باطل فرقے کا شعار نہ ہو) وہ بیچنا جائز ہے۔ فقط و اللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144106201317
تاریخ24-02-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں