ایک اونٹ کے بدلے دو اونٹ دینے کے بارے میں روایت کی تحقیق
سوال
کیا ایسی کوئی حدیث ہے کہ جس میں ایک غزوہ کے لیے نبی کریم صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلم کا ایک سال کی مدت کے لیے دو اونٹ کے عوض ایک اونٹ لینے کا ذکر ہو؟
جواب
ایسی کوئی روایت ہمیں نہیں مل سکی، اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرنا درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144106201309
تاریخ24-02-2020

