بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مرد کے لیے سہولت کی غرض سے عورتوں کے کپڑے پہننا

سوال

کیا مرد عورت کی پینٹی پہن سکتا ہے اپنی سہولت اور آسانی کے لیے؟  یہ صرف آرام کے لیے ہے۔

جواب

مردوں کے لیے عورتوں کے ملبوسات پہننا جائز نہیں؛ اس لیے کہ اس میں عورتوں کے ساتھ مشابہت ہے، اور مردوں کو عورتوں کی مشابہت اختیار کرنے سے منع کیا گیا ہے؛ لہذا  مذکورہ صورت اختیار کرنا جائز نہیں۔

في البخاري وغیره:

”لعن رسول الله صلی الله علیه وسلم المتشبهین من الرجال بالنساء، والمتشبهات من النساء بالرجال“. وللطبراني: أن امرأةً مرّت علی رسول الله صلی الله علیه وسلم متقلدةً قوسًا، فقال: لعن الله المتشبهات من النساء بالرجال والمتشبهین من الرجال بالنساء “ اهـ". فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144106201240
تاریخ23-02-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں