قبرستان میں تدفین کے وقت بیٹھنا
سوال
جب میت کو قبر میں دفن کیا جارہا ہو، کیا تب قبرستان میں باقی لوگ بیٹھ سکتے ہیں؟ کیا قبرستان میں بیٹھنا آداب کے خلاف ہے؟
جواب
میت کو کندھے سےنیچے رکھنے سے پہلے بلاعذر بیٹھنا ادب کے خلاف ہے اس کے بعد نہیں، لہذا تدفین کے موقع پر اگر لوگ بیٹھ جائیں تو کوئی حرج نہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144106201222
تاریخ23-02-2020

