بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کس زمین پر زکاۃ دینا لازم ہے؟

سوال

کسی کے پاس خالی زمین ہے جس کی قیمت پانچ لاکھ  روپیہ ہے کیا اس پر زکاۃ آئے گی؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر مذکورہ زمین خریدتے وقت آگے فروخت کرکے نفع کمانے کی نیت تھی تو ایسی صورت میں ہر سال مارکیٹ ویلیو معلوم کرکے کل کا ڈھائی فیصد بطورِ زکاۃ ادا کرنا لازم ہوگا، بصورتِ دیگر مذکورہ زمین کی مالیت پر زکاۃ واجب نہ ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144106201172
تاریخ22-02-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں