امامت کی نیت
سوال
امام جب نماز پڑھائے تو نیت کیا کرے اور کیسے؟
جواب
امام وقتی نماز کی نیت کے ساتھ ساتھ امامت کی نیت اس طرح کرے کہ میں ان تمام لوگوں کی امامت کر رہا ہوں جو میری اقتدا کریں۔ نیت زبان سے کرنا ضروری نہیں، دل میں یہ ارادہ کرلینا بھی کافی ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1 / 424):
"(والإمام ينوي صلاته فقط) و (لا) يشترط لصحة الاقتداء نية (إمامة المقتدي)، بل لنيل الثواب عند اقتداء أحد به قبله". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144106201147
تاریخ21-02-2020

