مہرمہ نام رکھنا
سوال
’’ مہرمہ‘‘ نام رکھنا کیسا ہے؟ اور اس کی کیا معنی ہے؟
جواب
’’مہر‘‘ فارسی میں سورج کو کہتے ہیں اور ’’ماہ‘‘ یا ’’مہ‘‘ چاند کو کہتے ہیں۔ ’’مہر مہ‘‘ کا معنیٰ ہوگا: سورج چاند۔ اس سے بہتر ہے کوئی اچھے معنی والا نام یا لڑکے کا نام رکھنا ہے تو کسی نبی علیہ السلام یا صحابی صحابی رضی اللہ عنہ کے نام پر، اور لڑکی کا نام رکھنا ہے تو کسی صحابیہ رضی اللہ عنہا کے نام پر نام رکھ لیجیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144106201125
تاریخ20-02-2020

