کٹے ہوئے عضو انسانی کا حکم
سوال
کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس بارے میں کہ اگر عضوِ انسانی کٹ جائے یا کاٹا جائے تو اس کے ساتھ کیا کیا جائے؟دفن کیا جائے یا کوئی اور طریقہ ہو؟
جواب
اعضائے انسانی کٹ جانے کے بعد بھی قابلِ تکریم ہیں، لہٰذا اگر کوئی عضو کٹ جائے یا کاٹا جائے اُسے کسی جگہ مٹی میں دفنادیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144106201115
تاریخ20-02-2020

