بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بیٹے کا انتقال پہلے ہونے کی صورت میں باپ کی میراث میں اس کا حصہ ہو گا یا نہیں؟

سوال

کیا پوتا اپنے مرحوم والد کا حصہ اپنے دادا کے انتقال کے بعد لے سکتا ہے؟ یعنی بچے کا باپ پہلے فوت ہوگیا  اور اب دادا کا انتقال ہوا.دادا کی میراث تقسیم ہورہی  ہے تو  اس بچے کے مرحوم والد کا حصہ بنتا ہے یا نہیں، جب کہ بچے کے والد کا انتقال دادا سے پہلے ہوا ہے؟

جواب

اگر کسی بچے کے دادا کے انتقال  سے پہلے اس کے والد کا انتقال ہو جائے  تو دادا کے انتقال کی صورت میں دادا کی میراث میں بچے کے والد کا کوئی حصہ نہیں ہو گا؛ اس لیے بچے کو دادا کی میراث میں اپنے والد کا حصہ مانگنے کا حق نہیں ہو گا، البتہ اگر دادا کی وفات کے وقت پوتے  کا کوئی چچا  وغیرہ نہ ہو تو پھر  اسے حق ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144106201096
تاریخ20-02-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں