دو مرتبہ طلاق دی، نیز چھوڑدی کہا
سوال
ایک شخص نے اپنی بیوی کو طلاق دی دو مرتبہ، ساتھ ساتھ اس نے کئی مرتبہ یہ کہا کہ چھوڑدی , اب کیا حکم ہے؟
جواب
بصورتِ مسئولہ دو مرتبہ بیوی کے لیے طلاق کا لفظ استعمال کرنے سے دو طلاقیں واقع ہوگئیں۔
باقی چھوڑدی کا لفظ کس چیز کے لیے بولا ہے ؟ سوال میں اس کی وضاحت نہیں کی گئی، مناسب ہوگا کہ مذکورہ شخص کا پورا جملہ بعینہ نقل کرکے اس کا حکم معلوم کرلیا جائے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144106201094
تاریخ20-02-2020

