بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

رشوت دے کر نوکری حاصل کرنا

سوال

اگر نوکری کے حصول کے لیے صرف پیسہ مانگا جائے،  نہ کوئی انٹرویو ہو، البتہ اس نوکری کی قابلیت ہو،  تو اس صورت میں پیسہ دینا جائز ہے یا نہیں؟ 

جواب

اگر کسی نوکری کے آپ اہل ہیں اور تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے باوجود آپ کو نوکری نہیں دی جارہی ہو اور رقم کا مطالبہ کیا جا رہا ہو، تو اس صورت میں بھی رشوت دے کر نوکری حاصل کرنے کی شرعاً اجازت نہ ہوگی، کوئی اور متبادل حلال ذریعہ اختیار کرنے کی سعی کرنی چاہیے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144106201067
تاریخ19-02-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں