بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

شوہر، بیوی کو مرنے کے بعد غسل نہیں دے سکتا

سوال

کیا شوہر بیوی کو غسل دے سکتا ہے؟

جواب

اگر آپ کے سوال کا مقصد یہ ہے کہ بیوی کے مرنے کے بعد شوہر اسے غسل دے سکتا ہے تو اس کا حکم یہ ہے کہ شوہر ، بیوی کو غسل نہیں دے سکتا، نہ ہی چھو سکتا ہے،  البتہ دیکھ سکتا ہے۔ اور اگر سوال کا مقصد یہ ہے کہ شوہر بیوی کو زندگی کی حالت میں غسل دے سکتا ہے تو یہ جائز ہے۔

في الدر:

"(ويمنع زوجها من غسلها ومسها لا من النظر إليها على الأصح) منية. 
وقالت الأئمة الثلاثة: يجوز لأن عليًا غسل فاطمة - رضي الله عنها -.
قلنا: هذا محمول على بقاء الزوجية لقوله عليه الصلاة والسلام: «كل سبب ونسب ينقطع بالموت إلا سببي ونسبي» مع أن بعض الصحابة أنكر عليه، شرح المجمع للعيني". (الدر مع الرد: ٢/ ١٩٨) فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144106201065
تاریخ19-02-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں