بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کسی کو گود دی گئی اولاد کیا اپنے حقیقی والدین کی وراثت کے حق دار ہوں گے؟

سوال

اگر کوئی اولاد پیدا ہوتے ہی کسی کو دے دی گئی ہے تو اس اولاد کا پیدا کرنے والے باپ کی وراثت میں جائیداد میں حق ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ بچہ / بچی اپنے حقیقی والدین کی باقی اولاد کی طرح وارث و حق دار  رہیں گے۔ اور جنہیں گود دیا گیا ہے، ان کی وراثت میں گود دیے گئے بچے / بچی کا کوئی حق نہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144106201060
تاریخ19-02-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں