جڑواں بچے پیدا کرنے کے لیے دوا استعمال کرنا
سوال
جڑواں بچے پیدا کرنے کے لیے دوائی کے استعمال کرنے کا شرعی حکم کیا ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ دوا میں اگر کوئی حرام جز شامل نہ ہو، اوروہ مضر صحت بھی نہ ہو تو جڑواں بچوں کے حصول کے لیے اس کا استعمال جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144106201040
تاریخ19-02-2020

