بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سفر کے دوران دلائل الخیرات پڑھنا

سوال

کیا دورانِ سفر ’’دلائل الخیرات شریف‘‘  پڑھنے کی اجازت ہے؟ مجھے جاب کے سلسلے میں روازانہ سفر کرنا پڑتاہے۔

جواب

جی!  سفر کے دوران  اَذکار کا اہتمام کرنا چاہیے، اور اس کے لیے ’’دلائل الخیرات‘‘ بھی پڑھ سکتے ہیں، تاہم کتاب کا نسخہ ساتھ ہو تو اس کا ادب ملحوظ رکھنا چاہیے، نیز اگر کسی صاحبِ نسبت مجاز سے اس کی اجازت لے کر پڑھیں تو بہتر ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144106201035
تاریخ19-02-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں