تفویضِ طلاق کے بعد رجوع
سوال
شوہر کے اپنی بیوی کو طلاق کا اختیار دینے کے بعد طلاق کے اختیار کو واپس لینے کی کوئی صورت ہو سکتی ہے؟
جواب
بیوی کو طلاق کا حق تفویض کرنے کے بعد شوہر اس سے رجوع نہیں کرسکتا۔
الدر المختار شرح تنوير الأبصار (3 / 332):
"(ولايملك ) الزوج (الرجوع عنه) أي عن التفويض بأنواعه الثلاثة لما فيه من معنى التعليق". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144106201023
تاریخ18-02-2020

