زکاۃ کا نصاب روپوں کے اعتبار سے
سوال
زکاۃ کا نصاب کتنا بنتا ہے روپوں کے حساب سے ؟
جواب
زکاۃ کے واجب ہونے کا نصاب ساڑھے باون تولہ چاندی ہے، آج کل (20 فروری 2020ء کو) ایک تولہ چاندی کی قیمت ایک ہزار باسٹھ (1062) روپے فی تولہ ہے، اس حساب سے چاندی کا نصاب روپوں میں پچپن ہزار سات سو پچپن (55755) روپے ہے، چاندی کی قیمت گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہے، اس اعتبار سے روپوں کے حساب میں تبدیلی آتی رہتی ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144106201016
تاریخ18-02-2020

